14 فروری ، 2014
اسلام آباد…سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان کو مذاکرات کی صورت میں محبت کا پیغام دیا ہے، ایم کیو ایم کی سینیٹر شیرالہ ملک کہتی ہیں کہ طالبان حکومت کے محبت بھرے پیغام کا جواب دھماکوں سے دے رہے ہیں ۔حکومت طالبان مذاکرات کے موضوع پر پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اس بحث میں ن لیگ کے سینیٹرمشاہد اللہ خان ایم کیو ایم کی شیرالہ ملک،سمیت سربراہ قومی وطن پارٹی شیر پاوٴآفتاب خان شیر پاوٴ،سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو عوامی نیشنل پارٹی کے الیاس احمد بلور اورپاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اظہر خان جدون شامل تھے۔