15 فروری ، 2014
لاہور…وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ حکومت طالبان کیساتھ مذاکرات صحیح سمت میں آگے بڑھارہی ہے، کسی کو مسلح افواج کی صلاحیت اور طاقت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں چودھری نثار نے صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعلیٰ کوطالبان سے مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہناتھاکہ مسلح افواج ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ پاک فوج کوسیاسی پارٹیوں اورعوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔