پاکستان
15 فروری ، 2014

امریکی اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب کا ویزا آئندہ ہفتے بڑھا دیا جائیگا

امریکی اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب کا ویزا آئندہ ہفتے بڑھا دیا جائیگا

واشنگٹن…امریکی اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا تو ان کے علاج کا خرچ اہلخانہ کو ادا کرنا ہوگا۔ امریکا میں ٹریفک حادثے کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج شاہ زیب باجوہ پر امریکی محکمہ خارجہ، اسپتال انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانے کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں شاہ زیب کے ویزے، علاج معالجے اور ان پر آنے والے اخراجات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ویزے کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسپتال انتظامیہ نے امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کو شاہ زیب کی طبیعت سے متعلق بریف کیا۔ شاہ زیب کے بھائی نے جیونیوز کوبتایا کہ شکاگو میں پاکستانی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ شاہ زیب کو آئندہ ہفتے تک ویزا مل جائے گا۔

مزید خبریں :