انٹرٹینمنٹ
15 فروری ، 2014

فلم ’ ہائی وے‘ کے گانے ’ پٹاخاگڈی‘کی خصوصی وڈیو ریلیز

 فلم ’ ہائی وے‘ کے گانے ’ پٹاخاگڈی‘کی خصوصی وڈیو ریلیز

ممبئی …مشہور بھارتی گلوکار اے آر رحمان چل پڑے ہیں کامیابی کی ایک اور "ہائی وے پر"۔نئی فلم " ہائی وے" کے گانے " پٹاخاگڈی" کی خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔امتیاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ہائی وے کی موسیقی آے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔اس نئے گانے کی ویڈیو امتیاز علی نے خصوصی طور پرفلمائی ہے۔ارشاد کامل کے لکھے گئے اس گانے میں اے آر رحمان منفرد گائیکی سے چاہنے والوں کو خوشگوار ہائی وے کے سفر پر لے گئے ہیں۔ ویڈیو میں اے آررحمان اورعالیہ بھٹ کو ایک ساتھ سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رومانس اورسسپنس کے ساتھ اے آر رحمان کی سریلی موسیقی سے سجی فلم ہائی وے 21 فروری کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :