15 فروری ، 2014
کراچی …پاکستان آئیڈل میں ویلنٹائن ڈے پر رومانٹک گانوں کی بہار آئی۔ جیو پر سْر اور آواز کے مقابلے میں صرف بارہ امیدوار رہ گئے ہیں۔جمعے کو ویلنٹائن ڈے پر جیو ٹی وی پر پاکستان آئیڈل کا خصوصی شو پیش کیا گیا، اس شو میں بارہ امیدواروں نے محبت کرنے والوں کے دن کی مناسبت سے رومانوی گیت گائے گئے۔ شو کے ججز علی عظمت، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی کو کچھ گیت پسند آئے اور کچھ نہیں۔ لیکن اصل فیصلہ اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔ جسے کم ووٹ ملیں گے وہ باہر ہو جائے گا اور پھر انہیں 12 امیدواروں میں سے کوئی ایک بنے گا پہلا پاکستان آئیڈل۔