15 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال ہیں، دونوں کو سر پر گولی ماری گئی۔