پاکستان
15 فروری ، 2014

سیالکوٹ:ڈسکہ روڈ پر مسافر بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق

سیالکوٹ:ڈسکہ روڈ پر مسافر بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق

سیالکوٹ …سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق،13 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈسکہ روڈ پر موترہ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار اور موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :