کھیل
15 فروری ، 2014

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر23 رنز

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر23 رنز

ویلنگٹن…ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنالیے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں میزبان ٹیم اب بھی 222 رنز کے خسارے میں ہے اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔دوسرے دن بھارت کی پانچ وکٹیں 165رنزپرگرگئیں، ابتدائی بیٹسمینوں میں شیکھردھون 98رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔228 کے مجموعی اسکور پرویرات کوہلی بھی38 رنزبناکر چلتے بنے۔اس موقع پر اجنکیارہانے نے118اورکپتان دھونی نے68 رنزبناکرٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی۔ بھارتی ٹیم 438رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر23رنزبنائے تھے۔

مزید خبریں :