کاروبار
15 فروری ، 2014

چھوٹی صنعتوں کو گیس سے محروم رکھ کر آپٹما کو نوازا جارہا ہے،عرفان قیصر

چھوٹی صنعتوں کو گیس سے محروم رکھ کر آپٹما کو نوازا جارہا ہے،عرفان قیصر

لاہور…لاہور چیمبر کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی چھوٹی صنعتوں کو گیس سے محروم رکھ کر آپٹما کو نوازا جارہا ہے، وفاق معاملے کا نوٹس لے ،عرفان قیصر شیخ نے گور نر پنجاب چودھری محمد سرور کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ڈھائی ماہ سے پنجاب کی چھوٹی صنعتیں گیس اوربجلی سے محروم ہیں ، پنجاب میں بجلی گیس دوسرے صوبوں سے کم اور مہنگی دی جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ آپٹما والے حکومتی پالیسیوں پر اثر ڈال کر زیادہ بجلی اور گیس لے لیتے ہیں جبکہ چھوٹی صنعت والے بے روز گاری کا شکار ہیں،انہوں نے گورنر پنجاب سے اپیل کی کہ وہ وفاق کے نمائندے کے طور پر اس معاملے کو اٹھائیں ۔

مزید خبریں :