15 فروری ، 2014
ٹھٹھہ… بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اور ثقافت خطرے میں ہے، ہمارے حکمرانوں نے ہمیں سچ نہیں بتایا، وہ جھکانا چاہتے تھے، دبانا چاہتے تھے، توڑنا چاہتے تھے، ہم نہیں ٹوٹے، آپ کہتے ہیں مذاکرات کریں، ضرور کریں مگر جواب مجھ سے پوچھ لیں میں جواب جانتا ہوں،سندھ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پر ثابت کیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں،طالبان ظلم اور تشدد سے وحشت کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، انھیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب قوم ان کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی،بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں، جو لوگ مذاکرات کرنے کا کہتے ہیں انھیں مذکرات کے نتائج بھی سامنے رکھنے چاہئیں۔