15 فروری ، 2014
پشاور…مذاکراتی کمیٹی رکن حکومتی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی طالبان کے غیرآئینی مطالبے کونہیں مانے گی،طالبان پرواضح کردیا کہ حملے روک دیں ورنہ حکومت پر آپریشن کے لیے دباو ٴبڑھے گا، فوجی کارروائی روکنے کے لیے مذاکرات کو کامیاب بنانا پڑے گا۔ رحیم اللہ یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ فوج بھی چاہتی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے، فوج مکمل تیار ہے، کارروائی تب کرے گی جب حکومت کہے گی، سیز فائر یا معاہدہ تحریک طالبان سے کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ اس توقع کے ساتھ ہوگا کہ تحریک طالبان دیگر تنظیموں کو عمل درآمد کا پابند بنائے گی۔