15 فروری ، 2014
ٹھٹھہ…سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے منایا جانے والا سندھ فیسٹیول ٹھٹھہ کے قدیم قبرستان مکلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں صوفیانہ گائیکہ عابدہ پروین کی صوفیانہ کلام پر پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔دوہفتے جاری رہنے والے سندھ فیسٹیول کا افتتاح پانچ ہزار سال قدیم ورثے موہن جو دڑو میں پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا جس کے بعد اس فیسٹیول کی تقریبات سندھ کے مختلف شہروں میں منائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بلاول بھٹو نے اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا۔