انٹرٹینمنٹ
02 اپریل ، 2012

ترکی میں پاکستان سفارت خانے میں فلم ”خدا کیلئے“ کی نمائش

انقرہ… جنگ نیوز…پاکستان کلچرل ویک کی سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی میں پاکستانی سفارت خانے میں یونیورسٹی آف انقرہ کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پاکستانی ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم ”خدا کیلئے“ کی نمائش کی گئی۔ سامعین نے فلم میں اٹھائے جانے والے ایشوزکی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان نوجوانوں کے ذہن میں پیدا ہونے والے بعض سوالوں کا جواب فلم دیکھنے سے مل جاتے ہیں۔ فلم نوجوان طبقے کی رہنمائی کے لئے بڑی معاون ثابت ہو گی۔ اس موقع پر پہلی پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کے حوالے سے دستاویزی فلم ”اے میوزک فیئری“ بھی دکھائی گئی، جس کی ڈائریکشن اور پروڈکشن احمد حبیب نے کی۔ موسیقی کے شائقین نے بھی دستاویزی فلم کی بھرپور تعریف کی۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثقافت کے حوالے سے ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے ترکی کے شہریوں کو آگاہ کرنا تھا اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تخلیقی صلاحیتوں سے متعارف کرانا تھا۔

مزید خبریں :