15 فروری ، 2014
نئی دہلی…بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ سرحدپارتجارت میں کچھ مسائل تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے، پاکستان کے ساتھ سرحدپارتجارت میں کچھ مسائل درپیش تھے جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔ افغانستان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد پار تجارت میں کچھ مسائل درپیش تھے، خوش قسمتی سے ان مسائل پرقابو پالیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کو کھولنا ہوگا۔