دنیا
15 فروری ، 2014

انڈونیشیا :مشرقی جاوا میں آتش فشاں جاگ اٹھا، 4 افراد ہلاک

انڈونیشیا :مشرقی جاوا میں آتش فشاں جاگ اٹھا، 4 افراد ہلاک

جکارتا…انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں جاگ اٹھا، لاوے، دھویں اور راکھ کے اخراج سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ انڈونیشیا میں مشرقی جاوا کے پہاڑ کیلوڈ سے نکلنے والا دھواں اور راکھ فضا میں 17کلومیٹر تک پھیل رہا ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور احتیاطاً متصل ہوائی اڈوں پر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جمعے کی شب اچانک جاگ اٹھنے والا انڈونیشیا کا یہ جوالہ مکھی اب تک 4افراد کی جان لے چکا ہے۔ حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو آتش فشاں کے اطراف 10کلومیٹر تک دور رہنے کا کہا ہے۔

مزید خبریں :