پاکستان
15 فروری ، 2014

کراچی:اورنگی میں تھانے کے قریب دھماکوں میں 5 افراد زخمی ہوئے

کراچی:اورنگی میں تھانے کے قریب دھماکوں میں 5 افراد زخمی ہوئے

کراچی…کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اورنگی ٹاوٴن پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر ایف مومن آباد تھانے کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہو ئے، جن میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے اور قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :