16 فروری ، 2014
لاس اینجلس …ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم"مسٹرپی بڈی اینڈشرمین "کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ٹوئنٹیتھ سنچری فاکس کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہو جاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم 7مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔