کھیل
16 فروری ، 2014

سوچی اولمپکس :لارج ہل اسکی جمپنگ کا گولڈ میڈل پولینڈ کے نام

سوچی اولمپکس :لارج ہل اسکی جمپنگ کا گولڈ میڈل پولینڈ کے نام

سوچی …پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے لارج ہل اسکی جمپنگ میں گولڈ میڈل جیتا،توالیگزینڈر ٹریٹیاکوو نے اسکلیٹن ایونٹ میں روس کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا،سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میلے میں دلکش مقابلے جاری ہیں۔مینز لارج ہل اسکی جمپنگ فائنل میں میں پولینڈ کے کیمل اسٹوچ نے اپنی آخری جمپ انتہائی شاندار لگائی اور جاپانی حریف سے گولڈ میڈل چھین لیا۔جاپان کینوریاکا کاسائی سلور میڈل جیت سکے۔ مینز اسکلیٹن فائنل میں الیگزینڈر ٹریٹیاکی رن شاندار رہی ،انہوں نے صرف 56اعشاریہ صفر دو سکینڈز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔لیٹیویا کے مارٹن ڈوکرز دوسرے نمبر پر رہے۔ مینز کی1500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگکے فائنل میں پولینڈ، نیدر لینڈ، کینیڈا اور امریکا کے رنرز میں زبردست مقابلہ ہوا۔لیکن میدان مارا پولینڈ کے براڈکا نے، سلور میڈ ل رہا نیدرلینڈ کے کوئین ورویج کے نام۔ مینز آئس ہاکی کے گروپ میچ میں روس اور امریکا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، لیکن شوٹ آوٴٹ پر امریکا نے ہوم ٹیم کو زیر کر لیا۔ویمنز کرلنگ کے مقابلوں میں سوئٹزر لینڈ نے برطانیہ کو آٹھ چھ کے اسکور سے مات دی۔ایک اور میچ میں ڈنمارک نے چین کو چھ کے مقابلے میں نو اسکور سے ہرا دیا۔ میڈلز ٹیبل پر جرمنی سات گولڈ کے ساتھ اب بھی پہلے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :