17 فروری ، 2014
ویلگنٹن…ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیویز نے بھارتی سورماؤں کا بھرکس نکال دیا۔ نیوزی لینڈکو325رنزکی برتری مل گئی، میکلم اورواٹلنگ نے352رنزجوڑکرچھٹی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ویلنگٹن ٹیسٹ کے چوتھیدن برینڈن میکلم اوربریڈلے واٹلنگ نے بھارتی بولرز کی اچھی طرح خبرلی،دونوں نے 352رنزجوڑکرچھٹی وکٹ کی شراکت کاعالمی ریکارڈ بنادیا۔ واٹلنگ 124رنزبناکرآؤٹ ہوگئے، میکلم نے تو رنزکاپہاڑکھڑاکردیا، وہ281 رنزبناکرناٹ آؤٹ ہیں، یہ سیریز میں میکلم کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔جمی نیشم 67رنزبناچکے ہیں۔نیوزی لینڈکا اسکورچھ وکٹ پر571رنزہے، اسے325رنزکی برتری مل چکی ہے۔