کھیل
17 فروری ، 2014

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو ہرادیا،سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو ہرادیا،سیریز بھی جیت لی

فیصل آباد…پاکستان نے بھارت کوتیسرے بلائنڈ ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دیکرٹی ٹوینٹی سیریز تین صفر سے جیت لی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 197رنزبنائے،سکرام نے59رنزاسکورکیے۔جواب میں پاکستان کی ٹیم 16ویں اوورمیں ہدف تک پہنچ گئی ،محمداکرم نے 105اورہارون نے77رنزاسکورکئے۔اس طرح پاکستان نے سیریز تین صفر سے جیت لی ،بھارتی ٹیم کل کراچی پہنچے گی جہاں تین ون ڈے میچز کی سیریزہوگی۔

مزید خبریں :