17 فروری ، 2014
جوہانسبرگ…جنوبی افریقانے ٹرلڈٹی ٹوینٹی کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا،آل راؤنڈرالبی مورکل کوبھی ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔جنوبی افریقا نے اسکواڈ کاانتخاب ورلڈٹی ٹوینٹی اورآسٹریلیاکیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے کیا ۔آل راؤنڈرالبی مورکل کی اکتوبردوہزاربارہ کے بعدٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم میں نئے فاسٹ بولربیورن ہینڈرکس کوبھی شامل کیاگیاہے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی،ہاشم آملہ،فرحان بہاردین،کوئنٹن ڈی کوک،اے بی ڈی ویلیرز،جیپی ڈومنی،بیورن ہینڈرکس،عمران طاہر،ڈیوڈملر،البی مورکل ،مورنیمورکل،وین پارنل،ایرون فنگیسو،ڈیل اسٹین اورسوٹ سوبے۔