انٹرٹینمنٹ
17 فروری ، 2014

میرا کے خلاف سابق سسر نے غلط بیانی پر قانونی کارروائی شروع کردی

میرا کے خلاف سابق سسر نے غلط بیانی پر قانونی کارروائی شروع کردی

کراچی …اداکارہ میرا کے سسر راجا پرویز نے خود کو کنوارای ظاہر کرکے بیٹے نوید سے شادی کرنے پر میرا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔راجا پرویز کا کہناتھا کہ میرا نے شادی کرتے وقت کاؤنٹی کلرک کو حلفیہ بتایا کہ وہ شادی شدہ نہیں ہے اور وہ کنواری ہے۔جبکہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ میرا نے عتیق نامی تاجر سے شادی کی تھی جسکی انہوں نے تصدیق لاہور سے کرا لی ہے اور عتیق سے میرا کی شادی کے سلسلے میں جو مقدمے بازی چل رہیتھی اسکا ریکارڈ اور ان دنوں کے اخبارات حاصل کر لیے ہیں۔ راجا پرویز کا کہنا ہے کہ عتیق اور میراکا نکاح نامہ شادی کی تصویریں بھی ان کے پاس ہیں جو وہ نیویارک کے شادی رجسٹرڈ کرنے والے کاونٹی کلرک کو گواہی کے طور پر پیش کریں گے۔اس سے قبل اداکارہ میرا ،عتیق سے شادی سے انکار کرتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :