کھیل
18 فروری ، 2014

نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک۔صفر سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک۔صفر سے جیت لی

ویلنگٹن …بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے گھر سے باہر ایک اور سیریز ہار گئی۔نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا کیا اور سیریز ایک صفر سے جیت لی۔میک کولم ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے ۔ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری دن کیوی کپتان نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور شاندار ٹرپل سنچری بنائی ،وہ 302رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ،نیشم نے 137 اور واٹلنگ نے 124رنز بنائے۔680 رنز آٹھ وکٹ پر نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیئر کی اور بھارت کو جیت کیلئے 435 رنز کا ہدف دیا۔لیکن کھیل کے اختتام تک بھارتی ٹیم تین وکٹ پر 166رنز ہی بنا سکی۔کوہلی نے 105رنز بنائے ،میچ ڈرا ہونے کے باعث نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

مزید خبریں :