کھیل
18 فروری ، 2014

کرکٹ سری لنکانے بھی بگ تھری کے حق میں گھٹنے ٹیک دیئے

کرکٹ سری لنکانے بھی بگ تھری کے حق میں گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور…سری لنکا نے بھی بگ تھری کیسامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں،کرکٹ سری لنکاکی ایگزیکٹوکمیٹی نے ترمیم شدہ پوزیشن پیپرکے حق میں متفقہ فیصلہ دیدیا ہے۔ کرکٹ سری لنکا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بگ تھری کے ترمیم شدہ پوزیشن پیپرکا تفصیلی جائزہ لیا،جس پرتمام اراکین نے اتفاق کیا۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق اگلے سات سال میں سری لنکا کومختلف ٹیموں کیخلاف سیریز سے تقریبا 60ملین ڈالرزکی آمدنی ہوگی،جس میں 47سے48ملین ڈالرزکی آمدنی بھارت،انگلینڈاورآسٹریلیاکیخلاف سیریز سے متوقع ہے،اگربگ تھری کی مخالفت کریں توسری لنکن کرکٹ مشکل میں پڑسکتی ہے۔کرکٹ سری لنکاکے سیکریٹری نشانتھاراناٹنگانے کہاکہ ایگزیکٹوکمیٹی کافیصلہ ملکی کرکٹ کیلئے فائدہ مندہوگا۔

مزید خبریں :