پاکستان
02 اپریل ، 2012

بدترین لوڈ شیڈنگ، مہنگا پیٹرول : ساہیوال میں مکمل شٹر ڈاوٴن

ساہیوال … بدترین لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ساہیوال میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔ ساہیوال میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں، دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور تاجروں نے بازووٴں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹائر جلائے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا مہنگائی نے جینا محال کر دیا ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں :