پاکستان
02 اپریل ، 2012

صدر زرداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس

صدر زرداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس

کراچی … صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو شہر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہلاول ہاوٴس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے صدرآصف علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر داخلہ منظوروسان نے صدر کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ صدر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ قانو ن نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں سے اپنے پرچم اتارلیں۔ صدر نے ہدایت دی کہ شرپسند عناصر کے خلاف سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر بلا تفریق کارروائی کی جائے۔ اجلاس کے دوران کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے حب روڈ پرپولیس اور رینجرز کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :