19 فروری ، 2014
سوچی …سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میں پاکستان کے محمد کریم آج جائنٹ سلالوم کے ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد کریم سوچی اولمپکس میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے کریم ایپلائن اسکی انگ کے دو ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ ان کا پہلا ایونٹ جائنٹ سلالوم اسکی انگ آج ہوگا، جبکہ سلالوم اسکی انگ کا ایونٹ22 فروری کو شیڈول ہے۔ محمد کریم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ونٹر اولمپکس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔