19 فروری ، 2014
اسلام آباد… برآمدات سے منسلک صنعتی یونٹ کے لیے گیس کی فراہمی 21 فروری سے6مارچ تک بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔ ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی برآمدات سے منسلک صنعتی یونٹ کے لیے گیس21 فروری سے کھول دے،گیس کی فراہمی 6 مارچ تک جاری رہے گی اور اس کا اطلاق برآمدات سے منسلک تمام صنعتی یونٹس پر ہوگا،جن میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، طبی آلات اور کھیلوں کا برآمدی سامان بنانے والے یونٹ بھی شامل ہیں۔