20 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکا میں آنے والی پروازوں میں بم دھماکوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ وارننگ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے جاری کی ہے۔حکام کے مطابق دہشت گرد جوتوں میں دھماکا خیز مواد چھپاکر امریکا آنے والی پروازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔وارننگ قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نئے ڈیزائن کے شو بموں کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔فضائی کمپنیاں مسافروں کے جوتوں پر زیادہ توجہ دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وارننگ کے بعد مسافروں کی اسکریننگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔