20 فروری ، 2014
سڈنی …آسٹریلیا میں 2 سو میٹر بلند50برس پرانی چمنی کو کنٹرول دھماکے سے گرادیا گیا۔سڈنی کے جنوب میں ایک فیکٹری میں قائم کنکریٹ ،اسٹیل اور ینٹوں سے تیار کردہ 2سو میٹر بلند قدیم چمنی کو کنٹرول دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ اس منظر کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد قریبی علاقے میں جمع ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چمنی گرانے کے لئے دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا۔1965میں یہ چمنی سات ہزار ٹن کنکریٹ،اسٹیل اور اینٹوں سے تیار کی گئی، چمنی کو گراتے وقت قریبی علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا۔