کھیل
20 فروری ، 2014

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز نے 20 سے 22 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15 سے 20 فیصداضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز اس سے زیادہ اضافہ چاہتے ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک اوراوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹگری میں جگہ برقراررکھنامشکل ہے۔ انورعلی،بلاول بھٹی،صہیب مقصود اورشرجیل خان کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے۔کس کھلاڑی کوکنٹریکٹ دینا ہے اورکونسی کیٹگری میں شامل کرناہے، فیصلہ چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :