20 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلسٹنٹ ظہیرعباس کاکہنا ہے کہ بیٹسمینوں کوسکھانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس جادوکی چھڑی نہیں، بہتری کیلئے انتظارکرناہوگا، بولنگ کوچ محمداکرم کہتے ہیں کہ روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ سب کوموقع مل سکے۔ ظہیرعباس نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں پرمحنت کریں گے،اچھے نتائج ملنے کی توقع ہے، لیکن بہتری میں وقت لگتا ہے۔بولنگ کوچ محمداکرم نے کہا کہ روٹیشن پالیسی کا مقصد تمام بولرز کوموقع دیناہے، محمدعرفان اچھے بولرہیں لیکن ان کی عدم موجودگی سے بولنگ لائن کمزورنہیں ہوئی۔