02 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو ریلوے بورڈ کا پہلا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے، ریلوے بورڈ کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے بورڈ کی تشکیل نو کابینہ بورڈ برائے اصلاحات نے کی تھی۔ کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وزیر ریلوے بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ ریلوے بورڈ کے کل 14 ممبران ہوں گے، جن میں9 کا تعلق نجی شعبے جبکہ 5 سرکاری اہلکار ہوں گے۔ ریلوے بورڈ کے ممبران میں سیکریٹری ریلوے، سیکریٹری نجکاری کمیشن، چیف ایگزیکٹو افسرپاکستان ریلوے، چیف فنانس افسر ریلوے کے علاوہ ڈاکٹر حفیظ احمد پاشا، محمد قاسم قریشی، ڈاکٹر عبدلمالک کانسی، محسن عزیز، پروفیسر عمران علی، شکیل درانی، محمد اورنگزیب خان، اقبال صمد خان اور نسرین حق شامل ہیں۔