02 اپریل ، 2012
ممبئی … آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ممبئی انڈینز کی تیاریوں کو دھچکا لگ گیا، کپتان سچن ٹنڈولکر نے ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کیلئے انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت سے انکار کردیا ہے اب بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ ایونٹ میں ممبئی انڈینز کی کپتانی کریں گے۔ اس سے قبل 2010ء میں سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا میچ 4 اپریل کو ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہوگا۔