پاکستان
02 اپریل ، 2012

صدر نے حسن سومرو کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، قاتلوں کی گرفتاری کا حکم

کراچی … صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکن حسن سومرو کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل کے مطابق صدر مملکت نے حسن سومرو کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے ہمدردی کی ہے۔ صدر نے پیپلز پارٹی کے کارکن حسن سومرو کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن تھے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ لیاری میں حسن سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔

مزید خبریں :