کھیل
21 فروری ، 2014

اے ٹی پی ٹینس:رافیال نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اے ٹی پی ٹینس:رافیال نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ریو ڈی جنیرو…برازیل میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیال نڈال ہم وطن کھلاڑی کو باآسانی زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ریو ڈی جینرو میں جاری ایونٹ میں اسپین کے نڈال نے البرٹ مونٹانیس کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا،عالمی نمبر ایک نے پہلا سیٹ چھ ایک کے اسکور سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی ان کے مونٹانیس صرف دو گیم ہی جیت سکے ۔اس کامیابی کے ساتھ رافیال نڈال نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

مزید خبریں :