پاکستان
02 اپریل ، 2012

بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزات جلد پاکستان کو دیگا، بھارتی میڈیا

بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزات جلد پاکستان کو دیگا، بھارتی میڈیا

نئی دہلی … بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزات جلد پاکستان کے حوالے کریگا، دستاویزات میں اجمل قصاب کا اعترافی بیان بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزات جلد پاکستان کے حوالے کرے گا ان دستاویزات میں اجمل قصاب کا اعترافی بیان بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق یہ دستاویزات 700 صفحات پر مشتمل ہیں جس میں مارے جانے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دستاویزات میں ممبئی حملے کی کیس ڈائری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی جوڈیشل کمیشن نے دورہ بھارت کے میں ان دستاویزات کا معائنہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :