پاکستان
02 اپریل ، 2012

گھوٹکی: بھائی کے کئے کی سزا بہن کو بھگتنی پڑ گئی، سر کے بال کاٹ دیئے گئے

گھوٹکی: بھائی کے کئے کی سزا بہن کو بھگتنی پڑ گئی، سر کے بال کاٹ دیئے گئے

گھوٹکی … گھوٹکی میں ایک خاتون کو بھائی کے کئے کی سزا بھگتنا پڑگئی، ملزما ن نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دئیے۔ پولیس کے مطابق شہناز بھٹو کا بھائی علی گوہر کاروکاری کے الزام میں گرفتار ہے۔ ملزمان نے بھائی کا بدلہ لیا بہن سے اور شہناز بھٹو کو اغواء کرکے کھیتوں میں لے گئے اور وہاں اس پر تشدد کے بعد سر کے بال کاٹ ڈالے جس کے دوران قینچی اس کی گردن پر بھی لگ گئی ۔ شہناز بھٹو کے مطابق ظالم ملزمان نے اس کو کھیتوں میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔ متاثرہ لڑکی کا مطالبہ ہے کہ ملوث ملزمان کو سر عام گولی ماری جائے۔ 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مگر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :