02 اپریل ، 2012
اسلام آباد…رینٹل پاور کیس کے حوالے سے 3سابق وفاقی وزراکے نام ای سی ایل میں شامل کر دئے گئے ہیں،تمام افرادکے نام سپریم کورٹ کے حکم پرای سی ایل میں شامل کئے گئے۔ای سی ایل میں سابق وفاقی وزراء کے علاوہ سابق سیکریٹریوں اور دیگر اہم افراد کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم پرای سی ایل میں شامل کئے گئے سابق وفاقی وزراء میں لیاقت جتوئی،راجاپرویزاشرف اورشوکت ترین کے نام شامل ہیں۔ لسٹ میں سابق سیکریٹری سلمان صدیق،شاہدرفیع،اسماعیل قریشی،اشفاق محمود،سعیدظفر،طارق حمید،یوسف علی،خالدسعید،فیاض الہٰی،خالدعرفان،طاہربشارت،منوربصیر،فضل احمدخان،چودھری محمدانوراورمحمدسلیم کانام شامل ہیں۔