21 فروری ، 2014
لاہور…وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی صحت کے معاملات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کے لیے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بلکہ نجی شعبے سے بھی بھرپور تعاون کیا جارہاہے ۔ وہ لاہور میں ایک میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔