انٹرٹینمنٹ
22 فروری ، 2014

واشنگٹن میں اداکارہ وینا ملک کی مہندی کی تقریب

واشنگٹن میں اداکارہ وینا ملک کی مہندی کی تقریب

واشنگٹن…واشنگٹن میں اداکارہ وینا ملک کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔نئے نویلے جوڑے کو شادی کی شایان شان دعوت واشنگٹن میں پْرتعیش کشتی پر دی جائے گی۔واشنگٹن میں وینا ملک اور ان کے شوہراسد خان خٹک کی مہندی کی تقریب میں قریبی رشتے دار شریک ہیں۔دلہن وینا ملک نے مہندی کی مناسبت سے سرخ لباس پرپیلا دوپٹہ اوڑھاجبکہ دولہا اسد خان نے سرمئی لباس زیب تن کیا۔نئے نویلے جوڑے کے لیے اسد خان کے بھائی کی جانب سے شادی کی شایان شان دعوت آج واشنگٹن میں پْرتعیش کشتی پر دی جائے گی جس میں سمندر کی سیر کے ساتھ ساتھ لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایاجائیگا۔

مزید خبریں :