پاکستان
02 اپریل ، 2012

اسامہ کا پاکستان میں کسی سے براہ راست راست تعلق نہیں تھا، لیون پینیٹا

اسامہ کا پاکستان میں کسی سے براہ راست راست تعلق نہیں تھا، لیون پینیٹا

واشنگٹن … امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والے بہت سے مواد کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں کسی سے براہ راست راست تعلق نہیں تھا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہوگئی، اسامہ بن لادن امریکا اور دیگر ممالک پر حملوں کا خواہشمند تھا، تاہم اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے دیگر رہنماوٴں کی ہلاکت کے بعد اب القاعدہ کی جانب سے نائن الیون کی طرح کے کسی بڑے حملے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات ہمیشہ پیچیدہ رہے اور آئندہ بھی پیچیدہ رہیں گے، پاکستان سے تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آتا رہتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ سرد مہری کے بعد ایک مرتبہ پھر تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات ضروری ہیں کیونکہ امریکا اس کی مدد سے اپنے دشمن تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور پاکستان میں امن کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :