پاکستان
02 اپریل ، 2012

نوجوان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ،ماروی میمن

نوجوان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ،ماروی میمن

لاہور … مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، ملک کو بحرانوں سے صرف نوجوان ہی نکال سکتے ہیں۔ وہ لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ لیپ ٹاپ کے ذریعے ووٹ بنارہی ہے، ہمارا موٴقف ہے کہ صرف سوا لاکھ ووٹ سے الیکشن نہیں جیتا جاسکتا۔ دیگر مقررین کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور تعلیمی شعبے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :