02 اپریل ، 2012
لاہور … پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر پر امید ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع ملے گا، کوشش ہے انگلینڈ سے بھی میچز کا انعقاد ہو۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثناء میرنے کہا کہ آئر لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز کی تصدیق ہو چکی ہے، کوشش ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ سے بھی میچز کھیلے تاکہ کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے پہلے بھرپور تیاری کا موقع مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک سپر لیگ بھی کرائی جا رہی ہے، جاپان کے دورے پر نئی کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔