پاکستان
02 اپریل ، 2012

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد … سندھ میں گرمی کی شدت برقرار جبکہ بعض بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کوہاٹ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان ڈویژنز میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مٹھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ چھور، تربت 41، لسبیلا 40، حیدر آباد 39 جبکہ جہلم، منڈ ی بہاوٴ الدین، لاڑکانہ، کراچی اور پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور 36، اسلام آباد 33 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 رہا۔

مزید خبریں :