انٹرٹینمنٹ
23 فروری ، 2014

بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما کی فلم ”ینگستان“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما کی فلم ”ینگستان“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی… بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرماکی فلم ”ینگستان“ کے ٹریلرکے بعد فلم کے نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ”ہم ہے ٹنکی “ کے بولوں پر مبنی اس گانے کی ویڈیو نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی پر فلمائی گئی ہے۔ سید احمد افضال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی کے علاوہ بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ یہ فلم مرحوم اداکار فاروق شیخ کی آخری فلم ہے جس میں انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جو جاپان میں تعلیم حاصل کررہا ہوتا ہے اور اس کا والد بھارت کا وزیر اعظم ہوتاہے جو اچانک انتقال کرجاتا ہے جس پر اس 28سالہ نوجوان کو وزیراعظم بنادیاجاتاہے اوریہ کردار اداکارجیکی بھاگنانی ادا کررہے ہیں جب کہ نیہا شرما اس کی محبوبہ کے کردار میں ہیں ۔ دونوں باڈی گارڈز اور سیکرٹ سروسز کے افراد کے گھیرے میں ملاقاتیں کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے وعدے کرتے ہیں۔چار موسیقاروں جیت گنگولی، سنیہا خانوالکر ، شیراز اپل اور شیری عشق کی موسقی سے سجی یہ فلم 28 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

مزید خبریں :