پاکستان
02 اپریل ، 2012

فاخرہ یونس کیس: بلال کھر، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

فاخرہ یونس کیس: بلال کھر، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی … سندھ ہائی کور ٹ نے خودکشی کرنے والی خاتون فاخرہ یونس پر تیزاب پھینکنے سے متعلق ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست پر بلال کھر، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔ درخواست گزاروں میں پائیلر، جاوید ملک اور دیگر نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے 16 دسمبر 2003ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹرائل کیا جائے۔ درخواست گزاروں نے موٴقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فاخرہ یونس اور لیڈی ڈاکٹر سمیت اہم گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے ہیں اور بلال کھر کی دھمکیوں سے عینی شائدین نے اپنے بیانات تبدیل کرلیے تھے جبکہ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس افسران کو خواتین پر تشدد سے متعلق قوانین کی آگاہی دی جائے، ٹرائل کورٹ میں گواہوں کے بیانات کو آزادانہ ماحول میں قلمبند کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے آئینی درخواست میں فریقین حکومت سندھ، بلال مصطفی کھر اور آئی جی سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :