انٹرٹینمنٹ
23 فروری ، 2014

جیو ٹی وی کے مقبول پروگرام ”انعام گھر“کی رونقیں عروج پر

جیو ٹی وی کے مقبول پروگرام ”انعام گھر“کی رونقیں عروج پر

کراچی …جیو ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو انعام گھر کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پھر خوشیوں کا میلا لگایا۔آسان سوال ، آسان جواب ، بڑا انعام ، بہت سی خوشیاں ، یہ سب جیو کے انعام گھر کی خصوصیات ہیں۔اس گھر میں ہر نعمت ہے، یہاں لوگ جھٹ سوال کے پٹ جواب دے کر بائیک ، کھانا پکا کرجوڑے اور گول گپے کھا کر بیش قیمت تحفے جیتتے ہیں۔سب کے آئیڈیل میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شو میں چلبلوں کے سنگ رنگ بھرتے ہیں اور یوں خوشیاں بکھیرتے انعام گھر کے ہر شو کی ہیپی اینڈنگ ہوتی ہے۔

مزید خبریں :