پاکستان
02 اپریل ، 2012

بھٹو آمر سے موت قبول کرکے تاریخ میں امر ہوگئے، جہانگیر بدر

بھٹو آمر سے موت قبول کرکے تاریخ میں امر ہوگئے، جہانگیر بدر

لاہور … پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو آمر کے ہاتھوں موت قبول کرکے تاریخ میں امرہوگئے ، ان کی جدوجہد غریب اور پسے طبقات کیلئے تھی۔ لاہور میں سیفما کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ضدی پارٹی نہیں، مفاہمت کی سیاست جاری رکھیں گے، ملکی سا لمیت اور عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ اپنے خطاب میں فوزیہ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اختلاف رائے برداشت کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے، نیٹو سپلائی بحال کرنے والوں سے نمٹنے کا نعرہ لگانے والوں کی سوچ عدم برداشت ظاہرکرتی ہے ۔

مزید خبریں :