پاکستان
02 اپریل ، 2012

بابر اعوان پر 10 اپریل کو سپریم کورٹ میں فردجرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد … پیپلز پارٹی کے رہنماء بابر اعوان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدمہ میں آج دوسری بار بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے، فرد جرم عائد کرنے کیلئے 10 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت پر بابر اعوان کو دیگر حکومتی شخصیات کے ہمراہ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز نیوز کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل دیگر مقدمات میں مصروف ہیں۔ علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانون کا تقاضا ہے کہ اٹارنی جنرل، فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی میں موجود ہوں۔ جسٹس انور ظہیر نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم عدالت نے عائد کرنا ہے، اس پر علی ظفر نے کہاکہ ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ عدالت استغاثہ ہے۔ بعد میں بابر اعوان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون میں غیر مشروط معافی مانگنے کی گنجائش ہے مگر اس بات کا فیصلہ ا ن کے موکل نے کرنا ہے۔

مزید خبریں :